15 جون 2009 - 19:30

پاکستان کے ایک سینیٹر نے کہا ہے کہ امریکہ نے القاعدہ اور طالبان کی آڑ میں پاکستان کے خلاف جنگ چھی‍ڑ رکھی ہے اور امریکہ القاعدہ اور طالبان کو بہانہ بنا کر پاکستان کے ایٹمی اثاثوں تک پہنچنا چاہتا ہے۔

پاکستان کی جمعیت اہل حدیث کے سربراہ  سینیٹر ساجد میر نے کہا ہے کہ امریکی سازشوں کے حوالے سے خدشات درست ثابت ہورہے ہیں ،لیکن حکمرانوں کوان کا ادراک ہی نہیں ہے، ساجدمیرکے مطابق اگرامریکہ کے سامنے باوقاراندازمیں کھڑے ہوکر خودمختاری کا دفاع نہ کیا گیا تواسکی پیش قدمی بڑھتی جائے گی،انہوں نے کہا کہ امریکہ نے نئی افغان پالیسی وضع کرتے وقت پاکستانی قیادت کونظراندازکیا جو دونوں ممالک کے درمیان بداعتمادی کیا مظہر ہے۔